قیامت کے قریب لوگ غیر مسلموں کے طریقوں پر چلنے لگیں گے
--------------------------
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”قیامت نہ ہو گی جب تک کہ میری امت ان باتوں کو اختیار نہ کرے گی جو کہ اس سے پہلے کی امتوں نے اختیار کی تھیں بالشت برابر بالشت اور ہاتھ برابر ہاتھ (یعنی بالکل برابر)۔“ کسی نے عرض کی، یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) ! اگلی امتوں سے کون لوگ مراد ہیں کیا پارسی اور عیسائی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ”پھر اور کون؟“
(صحیح بخاری)
No comments:
Post a Comment